بھارتی فضائی کے طیارے دم دبا کر بھاگ گئے مگر وریندر سیواگ کی ڈینگیں مارنے میں مصروف

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ) پلوامہ حملے کے بعد جہاں مودی سرکار نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کیا تو حیران کن طور پر بھارتی فنکار اور کرکٹرز بھی اس گھناؤنی مہم کا حصہ بن گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے جنگ کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت کی فضائیہ کے طیارے گزشتہ رات پاکستانی حدود میں گھس آئے مگر پاک فضائیہ کے جانباذوںنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے حملے کو ناکام بنایا بلکہ پوری دنیا کو بھی بھارت کی اس جسارت کے بارے میں بتایا اور دم دبا کر بھاگتے بھارتی طیاروں کی جانب سے پے لوڈ گرائے جانے کی تصاویر بھی شیئر کر دیں۔افسوس ناک بات یہ ہے کہ بھارتی فنکار اور کرکٹرز پلوامہ واقعے کے بعد کی طرح اس نام نہاد ائیر سٹرائیک پر ڈینگیں مار رہے ہیں۔بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ” لڑکے بہت ہی اچھا کھیلے۔“ اس کیساتھ ہی انہوں نے ”سدھر جاؤورنہ سدھار دیں گے“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔وریندر سہواگ کی اس ٹویٹ سے ان کی ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ وہ بھلے ہی پاکستانی کرکٹرز کیساتھ دوستیاں رکھتے ہیں مگر پاکستان دشمنی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں اور ان کے غبارے میں ہوا کا عالم یہ ہے کہ اپنی فضائیہ کی ناکامی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

تعارف: newseditor