نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کے سابق کپتان اور آل رائونڈر کپل دیو نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا پاک بھارت تعلقات سے متعلق نہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل دیو نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی حمایت کردی۔بھارتی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کپل دیو نے کہاکہ ورلڈ کپ ایک انٹر نیشنل ایونٹ ہے، یہ صرف دو ملکوں سے متعلق نہیں، جس کا بائیکاٹ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستانی وزیراعظم یا کسی اور وجہ سے انٹرنیشنل ایونٹ کے بائیکاٹ کی بات نہیں کرنی چاہیے۔کپل دیو نے یہ بھی کہاکہ ایک کرکٹر کو سیاسی بیان بازی میں نہیں پڑنا چاہیے، پاکستان کا معاملہ حساس مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کسی پر دباؤ ڈالنے سے بہتر ہے معاملہ حکومت پر چھوڑ دیں۔