آل کراچی محبا ن ویمن آرم ریسلنگ چمپیئن شپ کا رنگا رنگ افتتاح

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) آٹھواں آل کراچی محبا ن ویمن آرم ریسلنگ چمپیئن شپ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن مس شاہدہ پروین نے ربن کاٹ ایونٹ کا افتتاح کر کیا ۔سندھ بلوچستان اسپورٹس ویلفیئر ، محبان اور ٹرین نیشنل آرم اسپورٹس کے اشتراک سے اور کراچی اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کسٹم پریونیٹو سروسز اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا گیا ، افتتاحی تقریب میں موجود دی سٹی اسکول PECSبوائز کیمپس کی مس زہرہ طارق، بابرہ اسماعیل ، شاہانہ بانو، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ اولمپک کے سنیئر نائب صدر انجنیئر محفوظ الحق ، حاجی غلام محمد، سعید عالم ، ایم نجم خان ، مقبول سیکھرہ ، محمد آصف ، علیم آزاد، ، سند ھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی ، کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی ، احمددین ، محمد اختر خان ، رئوف بٹ، سلمان اسماعیل، محمد ریحان اکرم ، سکندر دائود، قدسیہ راجا، رعنا پروین اور مدثر اقبال نے شرکت کی ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں کراچی شہر کی رونق ہے جو صحت مند معاشرہ کو پروان چڑھاتی ہے ، ان ہی میں سے بہت سا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آئیگا، جو ملک و قوم کا نام روشن کرینگے اور ہمارے وطن کا سبز ہلالی پرچم دنیا میں سر بلند ہوگا ، گرلز جونیئر کیٹگری میں30کے میں علنان نے ہیرا کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی ، 35کے جی میں راضیہ نے مہک کو شکست دی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ، 40کے جی میں کوثر نے یسرا کو ہرا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹایا، 45کے جی میں زینب کاشف نے فاطمہ اعجاز کو زیر کیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ، 50کے جی میں رابعہ نے عرفہ کو مات دی 55کے جی میں کنول نے کرن کو دھول چٹائی اور سیمی فائنل تک پہنچی، 60کے جی میںناز احمد نے حمیرا سلیم کو شکست دی ، 65کے جی میں مریم نے اسماء کو 70کے جی میں مریم نے عائشہ کو 75کے میں ریشم نے اریشہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی ، گرلز یوتھ کے مقابلوں میں 30کے مہوش نے مریم کو35کے جی میں اریبہ نے اقرار کو 40کے جی میں مہک نے ماہ نور کو 45کے جی میں اقصیٰ نے کنزہ کو50کے میں شفق نے رمیسا ء کو 55کے میں انصب نے حنا ء کو 60کے جی میں فبحیہ نے ارمیش کو 65کے جی میں فاطمہ نے سمیرا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی سنیئرگرلز ویٹ کیٹگری کے مقابلوں میں 40کے جی میں اریشہ نے ریحانہ اعجاز کو 45کے میں فصفہ شمس نے دعا نعیم کو 50کے جی میں ریحانہ نے ناظمہ کو55کے جی میں بسرا نے حفصہ خالد کو60کے جی میں یسرہ نے مہک کو 65کے جی میں انس اختر نے وانیہ کو 70کے جی میں علینہ ننے سمیرہ کو اور 75کے جی میں اوکاشہ ستیو نے علینہ مسعود کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ، افتتاغی تقریب میں موجود تمام مہمانان گرامی خاص کر عمر شاہین ، زین العابدین ، طارق اسلم ، اصغیر عظیم،محمد قمر خان ، شاہد ساٹی ، زاہد غفار، شاہد علی خان ، شاہد انصاری ، شہزادہ معین ، محمد سلیم ، علیم آزاد ،سید یاور عباس، محمد آصف، جاوید اقبال، ارشد وہاب ، قلب محمد ، مقصود احمد اور محسن رضا نے شرکت کی ۔

تعارف: newseditor