کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) برائٹ جیم خانہ نے دعا اینڈ ہانیا انٹرپرائز کرکٹ ٹورنامنٹ میں باآسانی ارشد ایسوسی ایٹس کو 51رنز سے زیر کرلیا۔کے پی آئی گراؤنڈ پر 35اوورز پر مشتمل میچ میں سہیل فضل نے 58گیندوں پر 69رنز بنا کر نہ صرف اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردارادا کیا بلکہ مین آف دی میچ ایوارڈ بھی برائٹ جیم خانہ کے پریذیڈنٹ افضل قریشی سے وصول کیا۔حیدر بنگش نے بھی اپنی ٹیم کی فتح میں نصف سنچری کا حصہ ڈالا۔ طالب حسین کے59رنز رائیگاں گئے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برائٹ جیم خانہ نے مقررہ 35اوورز میں 272 رنز اسکور کئے۔ سہیل فضل نے 58گیندوںپر 69شاندار رنزبنا ئے۔ حید بنگش نے بھی 50رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ علی بانٹوا نے 30رنز اسکور کئے۔ محمد ارشد نے 25رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ شاہ شعیب مرزااورریحان تنولی کو ایک ایک وکٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ ارشدایسوسی ایٹس کی جوابی اننگز 221رنزپر تمام ہوگئی ۔ طالب حسین نے بھرپورمزاحمتی اننگز کھیلی اور 59رنز اسکور کئے۔ عمیر علی بھی 23رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ دیگر کھلاڑی قابل زکر کارکردگی پیش نہ کرسکے۔ سید علی نسیم، خان مہر اور افضل قریشی نے 2,2کھلاڑیوںکو پویلین کا راستہ دکھایا اور دانش معین اور بلال سہگل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کرکے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا۔