اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین کریں گے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں اور اجلاس میں گراس روٹ سطح پر ملک میں فٹ بال کی ترقی کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔