کوہلی ماڈرن کرکٹ کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے، شعیب اختر

بھارت کے ویرات کوہلی 3 سال سے آٹ آف فارم چل رہے ہیں اور پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویرات کوہلی کے حق میں بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی ہو کر یہ بات کہہ رہا ہوں کہ ویرات کوہلی ماڈرن دور کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری شرط لگی ہے کہ ویرات کوہلی کو 110 سینچریاں بنانی ہیں، میری ویرات کوہلی سے شرط لگی ہے۔میں نے کہا تھا کہ وہ 110 سنچریاں کرے گا اور 45 سال کی عمر تک کھیلتا رہے گا ،خبردار جو کسی نے اس کو ڈراپ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ویرات کوہلی کے لئے پیغام ہے کہ آپ نے پھینٹا لگانا ہے اور گھبرانا نہیں ہے، آپ کی فارم بری ہے ، رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے نہیں اچھا کھیل پائے، آٹ ہوتے رہیں ہیں، ورلڈ کپ ہار گئے ہیں، کپتان آپ سے چھن گئی ہے ،اس سے برا کیا ہو سکتا ہے۔یہ ساری چیزیں آپ کو 110 سنچریاں کرنے کے لئے تیار کر رہی ہیں۔ ویرات کوہلی پر غیر ضروری تنقید کی جاتی ہے لوگ ٹوئٹر پر اس کے بارے میں کیا کیا لکھتے ہیں کیا ہوا بس فارم ہی تو گئی ہے؟ کیا آج ویرات کوہلی شہزادہ نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر بھی اس پر تنقید کرتے ہیں آپ بڑے ہو گئے ہو اس طرح نہ کیا کرو بچے بھی سن رہے ہوتے ہیں۔ ویرات کوہلی کے بارے میں اچھی باتیں کرو، ویرات کوہلی پر تنقید کرنے والوں کو سچن ٹنڈولکر سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سے برتا کرنا چاہیے۔

error: Content is protected !!