قومی پہلوان ذیشان بٹ انتقال کر گئے

ملتان :(ویب ڈیسک) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے قومی پہلوان ذیشان بٹ انتقال کر گئے،وہ ان دنوں ملتان میں پاکستان آرمی کی نوکری کررہے تھے۔دوران ٹریننگ ذیشان بٹ کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ذیشان بٹ نے پاکستان کی نیشنل چیمپئن شپ میں سلور میڈلسٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔پاکستان ریلسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے ا ن کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذیشان بٹ گزشتہ کچھ عرصہ سے پہلوانی کو خیر باد کہہ گیا تھا اور اب وہ صرف آرمی میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔جبکہ دوسری جانب سیکرٹری فیڈریشن ارشد ستار کا کہنا تھا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا شانو بٹ پہلوان ایک با صلاحیت ریسلر تھے۔

error: Content is protected !!