کے پی ہاکی لیگ، لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے ٹرف کی صفائی کے مشین پہنچ گئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کچھ روز قبل خیبر پختونخوا ہاکی لیگ بارے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی لیگ کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں اور کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات دی جائیں گی اس موقع پر ان سے صحافی نے سوال پوچھا کہ ”کیا یہ لیگ اسی کیچڑ زدہ ٹرف پر کھیلی جائے گی” جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ٹرف کی صفائی کیلئے بہت جلد مشین منگوائی جا رہی ہے جس سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کی ٹرف بالکل صاف ہو جائے گے۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک نے اس مشین بارے میڈیا کو تفصیلات بتائیںکہ یہ مشین لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پہنچ چکی ہے جو کل سے ٹرف پر صفائی کیلئے استعمال ہو گی ۔

ڈی جی سپورٹس کے ہمراہ عزیز اللہ خان ڈائریکٹر ایچ آر ہیڈ کوارٹر،نعمت اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ و دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشین سے بنوں اور کوہاٹ کے آسٹروٹرف کی بھی صفائی کی جائے گی ، ڈی جی سپورٹس کو مشین بارے بریفنگ دیتے ہوئے مشین ایکسپرٹ نے کہا کہ اس مشین کو مسلسل5گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

میڈیا کے سوال پوچھنے پر مشین مین نے کہا کہ اس مشین جس کا نام سپورٹس چیم(ایس ایم جی) ہے اور اسکی قیمت 80لاکھ روپے ہے اورا س کی کارکردگی شاندار ہے ۔اسی دوران ڈائریکٹر جنرل سپورٹس نے کہا کہ آپ اصحافیوں کی نشاندہی پر اور کامران بنگش کے احکامات کے تناظر میں یہ مشین منگوائی گئی ہے اور انشاء اللہ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں بچھی آسٹروٹرف بالکل صاف ہو جائے گی اور ایک شاندار لیگ دیکھنے کو ملے گی۔

error: Content is protected !!