پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ خیبر پختونخواجنیدخان نے کہاہے کہ پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں شعبہ کھیل کو فروغ دینے کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں،جنکے بدولت صوبے کے مختلف تحصیلوں میں کروڑوں روپے سے 75 گراؤنڈ تعمیر کرارہے ہیں جن میں 50مکمل ہوچکے ہیں اورانشاء اللہ آئندہ پانچ سالوں میں صوبے بھر میں جدیدسپورٹس کمپلیکس سمیت ایک ہزارمزید کھیل کے میدان بنائے جائینگے، پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم 2020 میں مکمل ہوگا آئندہ سیزن میں پی ایس ایل میچ کرانا مشکل ہے،تاہم شمالی وزیرستانکے یونس خان سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ منعقد کرائینگے جسکے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں کے دوران کیا،اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ جاچا،سیکرٹری ظفر اقبال اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فداخٹک سیکرٹری محمد نعیم،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدراعجاز احمد بھی موجودتھے ۔جنید خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے موثر اقدامات اٹھارہی ہے کھیلوں کی تشہیر ناگزیر ہے کھیلوں پر بھرپور توجہ دی جاری ہے کھلاڑیوں کی حالت بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے
خیبر پختونخواواحد صوبہ ہے جہاں پر3 سال سے انڈر 23 گیمز کا انعقادکررہے ہیں،اسکے علاوہ 33ویں نیشنل گیمز کا انعقادبھی پشاور میں کیا جارہاہے ملکی سطح پر کھیلوں کی تنظیمیں خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے معیار سے مطمئن ہیں کھیلوں کے مختلف ایونٹ کے انعقاد اور سپورٹس سکالر شپ دینے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ،میڈلزجیتنے پر7 کروڑ روپے کھلاڑیوں میں تقسیم کئے گئے ہیں ،ماسٹر لیول تک کھلاڑیوں کیساتھ مالی تعاون کیا جارہا ہے 55 تحصیلوں میں گروانڈز مکمل ہو چکے ہیں ،ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس کے لئے 42 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،4 نئے اتھلیٹ ٹریکس بن رہے ہیں ہاکی کے لئے 6 نئے ٹریکس بچھاریے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں دوسری جدیدترین نیشنل کرکٹ اکیڈیمی قائم بنائی جارہی ہے۔اکیڈمی اور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیرکیلئے 338 کروڑ روپے مختص کئے ہیں،ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں 32 ہزار تماشیوں کی گنجائش ہو گی،جہاں پرسوئمنگ پول اوفورسٹار ہوٹل بھی قائم کیا جائے گا ،یہ منصوبہ 30 جون 2020 تک مکمل ہوگا۔جس کے لئے15 کروڑ روپے کہ اخراجات ائینگے اخراجات کی سمری محکمہ خزانہ کو بھیج دی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے فندز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ،جنید خان نے کہا کہ سرکاری محکموں میں اہلکاروں کی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے بھی فزیکل ٹرینگ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ذیادہ دیر تک کرسیوں پر بیٹھ سرکاری اہلکار تھک جاتے ہیں،ٹرینگ سینٹر سول سیکرٹریٹ میں قائم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قبائل کے تمام تحصیلوں میں کھیلوں کے 18 اپریل سے قبائلی اضلاع میں گیمز شروع ہو رہی ہے، 28 گیمز ہونگی، 7 دن پر یہ گیمز مشتمل ہونگی ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 33ویں نیشنل گیمز بھی پشاور میں ہی منعقد ہونگے ،جس کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں اورآئندہ مالی سال کے بجٹ میں پندرہ کروڑ کی لاگت آئے گی۔