مردوں کے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے خاتون امپائر

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کی خاتون امپائر کلیئر پولوسک پہلی مرتبہ مینز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کی امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون امپائر کا اعزاز حاصل کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق کلیئر پولوسک نمیبیا میں منعقد ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 کے فائنل میں فیلڈ امپائر کی خدمات انجام دیں گی جس میں عمان اور نمیبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پولوسک کا مین او ڈی آئی میں امپائرنگ پر کہنا تھا کہ ’مجھے بہت خوشی ہے کہ میں مین او ڈی آئی کی پہلی خاتون امپائر ہوں گی‘۔لیئر پولوسک نے امپائرنگ کی ذمہ داریاں 2017 سے انجام دینا شروع کیں، انہوں نے سب سے پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی امپائرنگ کی۔2018 میں انہوں نے پہلی مرتبہ انگلینڈ میں کرکٹ ٹیم کے افتتاحی میچ میں فیلڈ امپائرنگ کی جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا مد مقابل تھے۔

تعارف: newseditor