تحریر آغا محمد اجمل
کبیر والا نے جہاں کئی نامور سیایسی شخصیتوں کو جنم دیا وہاں پر کهیل کے میدانوں خصوصا فٹ بال جیسے بین الاقوامی کهیل میں پاکستان کے ہونہار سپوت حافظ امجد زکریا زکی کا تعلق بهی کبیر والہ سے ہے. فٹ بال کے کهیل میں اس شخص نے جو کارہائے نمایاں سر انجام دیے ہیں اس پر کبیر والہ کی دهرتی اس کو اپنے ماتهے کا جهومر سمبهنے میں حق بجانب ہے.
انتہائی مذہبی رحجان رکهنے والے امجد زکریا کو بچپن ہی سے کهیلوں سے دلچسپی تهی. فٹ بال میں تو کبیر والہ میں ان کا کوئی ثانی تو نہ تها لیکن بطور اتهلیٹ بهی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا. کے ایف سی کی طرف سے فٹ بال کا آغاز کیا اور حاجی الطاف حسین رانا نے ان کی صلاحیتوں کو خداد بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی بدولت ترقی کی منازل دنوں میں طے کرتے ہوئے ڈی ایف اے خانیوال کی طرف سے کهیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا. ان کے بہترین کهیل کی بدولت پاکستان واپڈا سے آفر آئی جس کو انہوں نے قبول کرلیا اور اسلم جاپانی جیسے کہنہ مشق کوچ کی زیرنگرانی اپنی صلاحیتوں کو کندن بنا لیا اور ان کی بدولت واپڈہ ہمیشہ وکٹری سٹینڈ پر نظر آتی رہی.خانگڑہ میں آل پاکستان ٹورنامنٹ میں راجن پور کے خلاف مسلسل نو گول کرکے ارباب اختیار کو اپنی طرف راغب کر لیا. ہهر 1993 میں دوسری لائف بوائے چیمپین کپ لاہور میں کراچی ایسٹ کے خلاف چار منٹ میں مسلسل تین گول کرکے قومی ریکارڈ قائم کردیا.اپنے عمدہ کهیل کی بدولت 1989 میں ہی قومی ٹیم کا حصہ بن چکے تهے.
1993 میں پاکستان کی قومی ٹیم کے ہمراہ ایران گئے جہاں ایشیا فٹ بال ٹورنامنٹ کهیلا اور اپنے ملک کے بہترین کهلاڈی قرار پائے. اس کے بعد انہوں نے اردن، نیپال، سری لنکا، بهوٹان، بهارت، روس، قازقستان کے دورے کیے اور فلائیگ ہارس اور جادوگر کے لقب سے نوازے گئے.اپنے انتہائی جارہانہ سٹرائیکنگ سٹائل کی وجہ سے ڈیفنڈرز کے لیے وبال جان بن جاتے تهے. 1995 میں الائیڈ بنک کو جوائن کرلیا. کوچ ظفر اقبال کی بدولت ہیرا بن گئے اور الائیڈ بنک ان کی بدولت لگاتار وکٹری سٹینڈ پر براجمان ریی .کسی بهی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ پندرہ گول کا قومی اعزاز بهی ان کے پاس ہے.گراں قدر خدمات کی بدولت کمیٹی برائے بحالی فٹ بال کے ممبر بنائے گئے اور پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون کے اہم اور فعال رکن زندگی جہد مسلسل کا نام ہے اور ناموری نیت اور خلوص کی کنیز ہے. نیت اور خلوص کو اپنا اثاثہ گرداننے والے امجد زکریا ایک انتہائی مزہبی اور پارسا شخصیت بهی ہیں.حافظ قران، قاری، نعت خواں، خوش الحان خطیب جیسی خوبیوں کے مالک جس نے جہد مسلسل کو نیت اور خلوص کی آمیزش سے ناموری کو سمیٹ کر کبیر والہ کو فٹ بال کے عالمی افق پر متعارف کروا کر پاکستان کے ماتهے کا جهومر بنا دیا ہے. غلام سرور ٹیڈی اور شرافت چنو کا بڑا نام یے جن کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں. اکبر علی واحدی کی تحریوں میں امجد زکریا کا تزکرہ دیکها