کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) حنیف الرحمن سی سی اور کراچی ویسٹ کی ٹیموں نے بالترتیب جوہر آباد کو 56رنز اور لاروش سی سی کو 100رنز سے شکست دے کر محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں فتح کو گلے لگایا۔ شاہزیب محمود، غفران اور ندیم کی کارامدنصف سنچری،حنیف ملک کی نصف سنچری‘ اشعر شاہ کے 43رنز ‘سعید علی کی 3اور محمد شیروکی 3,3وکٹیں غیر موثررہیں۔منصورہ اسپورٹس ،کے سی سی اے زون IIکے زیر اہتمام ٹی ایم سی گراؤنڈ پر حنیف الرحمن سی سی نے پہلیبیٹنگ کی اور مقررہ 35اوورز میں 8وکٹوں پر 222رنز اسکور کئے۔ یاسین خاننے 8چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 73رنز اور شاہزیب محمود نے 7چوکے لگا کر 63رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ عمر خان نے 27رنز میں 2باؤنڈریز لگائیں۔ عمران کو 18رنز کے عوض 2وکٹیں ملیں۔جوہرآباد سی سی کی جوابی اننگز 168رنز پر سمٹ گئی۔ اشعر شاہ 6چوکوں کی بدولت 43رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ عبدالرحمن نے 32رنز میں 4چوکے، عمران علی نے 27رنز میں 2چوکے اور ہدیات اﷲکے 21رنز میں 3چوکے شامل تھے۔وقاص ، عمید اور شہزاد نے 2,2کھلاڑیوںکو پویلین کی راہ دکھائی۔داؤد اسپورٹس گراؤنڈ نیوکراچی پر کراچی ویسٹ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 30اوورز کے اختتام پر 8وکٹوں پر 263رنز جوڑے۔ محمد غفران نے 9چوکوں کی مدد سے 73، ندیم احمد نے اتنے ہی چوکے لگا کر 53جبکہ کامران خان نے 46رنز اسکور کئے۔ محمد شیرو اور سعید علی نے 3,3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ لاروش سی سی 26ویں اوورز میں ہمت ہارگئی اور انکی اننگز 163رنز پر محدود ہوگئی۔ حنیف ملک 51رنز میں 6چوکے لگا کر بھرپور مزاحمت کرتے نظر آئے ۔ ندیم احمد نے 30اور سعید علی نے 27رنز میں 3,3چوکے لگائے۔ سلمان احمد اور نعمان الرحمن کے ہاتھ 2,2وکٹ لگے۔