لندن( سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین30مئی کو ہوگا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائیگا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی ، ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا16جون کو ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی لندن کے نواحی علاقے بیکنھم میں پریکٹس جاری ہے، ٹیم کی حفاظت کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کرائی۔آئی سی سی کی ہدایات پر اس مرتبہ سانحہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کو پیشگی اجازت کے بغیر کسی تقریب میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔