لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب سچ ہوگیا۔ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت پر پریس کانفرنس سے خطاب میں وہاب ریاض نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خواب میں آکر کہا کہ تم سلیکٹ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن بعد خواب سچ ہوگیا،انضمام الحق کی کال آگئی اور بتایا کہ میں ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں۔وہاب ریاض نے کہا کہ کوئی سفارشی کہہ رہا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ میرا تکا لگ گیا ہے،اب جو بھی لگا ہے سب میرے لئے دعا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ تجربے کی بنیاد پرٹیم میں شامل کیا گیا،2 سال ٹیم سے باہر رہ کر محنت کی ہے،میری والدہ نے دعائیں کیں،وہ مجھ پر پڑھ کر دم کرتیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ انگلینڈ میں گزشتہ سال کاؤنٹی کھیلی،جو ریورس سوئنگ کرسکے گا وہی کامیاب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خواب میں کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد آتے تھے،انتخاب سے ایک رات قبل اسکواڈ میں شمولیت کا بتایا گیا۔