پانچواں آل پاکستان فلڈ لٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2019مزید چار کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام پانچویں بحریہ کپ آل پاکستان فلڈلائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے بحریہ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز چارکوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ ہوا۔
ٹورنامنٹ کے چوتھے روز چودھری شہزاد نذیر سندھو چیئرمین یونین کونسل 263 مہمان خصوصی تھے۔ سید فخر علی شاہ ڈائریکٹر سپورٹس بحریہ ٹائون لاہور نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔
پہلے میچ میں کاظمی الیون نے پاک وارئیرز کو 23رن سے ہرادیا۔

کاظمی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 59 رن سکورکئے ۔ جواب میں پاک وارئیرز کی ٹیم 37 رن سکور کرسکی۔
دوسرے میچ میں سانگلہ الیون نے سنی الیون کو 4رن سے ہرادیا۔ سانگلہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رن سکورکئے ۔ جواب میں سنی الیون53 رن سکور کرسکی۔
تیسرے میچ میں حق باہو الیون نے پینتھر الیون کو17 رن سے ہرادیا۔ حق باہو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 69 رن سکورکئے۔ جواب میں پینتھرالیون کی ٹیم 53رن سکور کرسکی۔
چوتھے میچ میں زین الیون نے یونائیٹڈ الیون کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ یونائیٹڈ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 35 رن سکورکئے ۔ جواب میں زین الیون نے بآسانی ٹارگٹ حاصل کرلیا۔
ٹورنامنٹ کے پانچویں روز 2 سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔
.1 زین الیون بمقابلہ کاظمی الیون 09:00PM
.2 سانگلہ الیون بمقابلہ حق باہو الیون 10:00PM

تعارف: newseditor