عالمی کپ،پاکستان کا آج اہم ٹکرائو نیوزی لینڈ سے، کس ٹیم کا پلڑا بھاری

برمنگھم(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم آج اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کی جیت ضروری ہے اور اگر کیوی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔ورلڈکپ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈکپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف دو میچز جیتے ہیں۔قومی ٹیم کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، کھلاڑیوں کو کیچز بھی پکڑنے ہوں گے، رن آؤٹ کے چانسس بھی نہیں چھوڑنے ہوں گے، بولرز کو بھی وکٹیں گرانا ہوں گی۔بیٹنگ میں کھلاڑیوں کو ذمہ داری سے بیٹنگ کرنا ہوگی کیونکہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو قومی ٹیم کو کیویز کو زیر کرنا ہوگا۔امکان ہے کہ پاکستان ٹیم اہم میچ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب ایونٹ کی ناقابل شکست نیوزی لینڈ اب تک مظبوط ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے، کیوی کپتان ولیم سن187 کی اوسط کے ساتھ 373 رنز بنا چکے ہیں۔موسم کے حوالے سے بات کی جائے تو برمنگھم کا موسم میچ سے ایک دن قبل کرکٹ کیلئے اچھا نہیں تھا، دونوں ٹیموں نے انڈور پریکٹس کی لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ بدھ کو موسم خوشگوار رہے گا اور بارش کا امکان بھی نہیں ہے۔

error: Content is protected !!