پشاور میں سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ بیڈمنٹن کا تربیتی کیمپ جاری

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے پشاور میں سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ بیڈمنٹن کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں نجیب این ڈی خٹک کھلاڑیوں کو لیکچرر دیکر انہیں جدید مہارتیں اور تکنیک سکھا رہے ہیں۔ کیمپ افتتاح ایم پی اے ملک واجد اللہ نے کیاتھا۔کیمپ میں صوبے بھرسے انڈر 16، انڈر 21 اور قومی چیمپئن کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںشریک کھلاڑیوں کو کوچزکوندیم خان اور حیات اللہ بھی بیڈمنٹن کی بنیادی تکنیکس سے روشناس کرارہے ہیں ۔ نجیب خٹک نے کہا کہ جسمانی فٹنس ،سپورٹس نیوٹریشن سے آگاہی کھلاڑیوں کے لئے ضروری ہے وہ کھیل کے ساتھ ساتھ فٹنس اور نیوٹریشن پر توجہ دیں گے تو ان کی صلاحیتیں بڑھیں گی۔

کوچزندیم خان اور حیات اللہ کا کہناتھاکہ کھلاڑیوں کی تربیت کا مقصد کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھارلاناہے تاکہ وہ اپنے کھیل کو بہتر بناکر قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور پاکستان کا نام روشن کرسکے۔انکاکہناتھاکہ صوبے میں بیڈمنٹن کے فروغ کیلئے صوبائی وزیر کھیل عاطف خان اور ڈی جی سپورٹس خالد خان کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں اورگراس روٹس لیول پر کھلاڑی سامنے آرہے ہیں،حیات اللہ نے کہاکہ پشاورسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر جعفرشاہ بھی کھلاڑیوں کی بہترسرپرستی و رہنمائی کررہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان اور خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے کیمپ کا دورہ کیا کھلاڑیوں سے ملے اور انہیں دی جانے والی تربیت کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا جس سے وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھیں گے۔

error: Content is protected !!