26ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ،پنجاب کی4 ٹیموں کے لئے 14کھلاڑیوں کا انتخاب

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی 26ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کیلئے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلزہوئے، ٹرائلز میں 36اضلاع کے 150سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا،سلیکشن کمیٹی نے پنجاب کی4 ٹیموں کے لئے 14کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، انڈر18بوائز اور گرلز کیلئے4،4 اور انڈر15بوائز اور گرلز کے لئے 3،3 کھلاڑی منتخب کئے گئے، چیمپیئن شپ میں5کیٹیگریز میں مقابلے ہوںگے ، جن میں جونیئر بوائز ٹیم ایونٹ ، جونیئر گرلز ٹیم ایونٹ، کیڈٹ بوائز ٹیم ایونٹ، کیڈٹ گرلز ٹیم ایونٹ، آل سنگل اور ڈبل ایونٹ کے مقابلے شامل ہیں،چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب 26جون کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور ہونگے۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیبل ٹینس نوجوانوں کا مقبول کھیل ہے، ہمارے کھلاڑی قومی سطح پر ہونے والے ٹائیٹلز جیت چکے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے بہترین مواقع فراہم کررہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے ویژن کے مطابق اہم اقدامات کررہے ہیں جس سے سپورٹس کاکلچر فروغ پارہا ہے،کھلاڑی جیت کے جذبے کے ساتھ چیمپیئن شپ میں حصہ لیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو چیمپیئن شپ میں بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کو بہترین رہائش اور کھانا دیا جائے گا، چیمپیئن شپ کے انعقاد سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

تعارف: newseditor