عالمی کپ، ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک،آسڑیلیا کا کیویز کو جیت کیلئے 244رنز کا ہدف دیدیا

لارڈز(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے 37 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 244 رنز کا ہدف دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے ہیٹ ٹرک کی جو اس ورلڈ کپ کی دوسری ہیٹ ہے، اس سے قبل بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن اوپنرز اچھا آغاز نہ دے سکے اور صرف 15رنز فنچ کو ٹرینٹ بولٹ نے 8رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور 92رنز پر آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔وارنر 16، اسٹیو اسمتھ 5، مارکس اسٹوئنس 21 اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔مشکل صورتحال میں عثمان خواجہ نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ایلکس کیرے نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور71 رنز بنائے، دونوں بیٹسمینوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 107رنز بناکر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔یوں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 243رنز بناسکی۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 4، فرگوسن اور نیشام نے 2، 2 جبکہ ولیم سن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تعارف: newseditor