ملیر جیمخانہ نے رائزنگ اسٹارٹرافی جیت لی‘ فیصل جیم خانہ کو 4وکٹوں سے شکست کا سامنا

کراچی (ریاض احمد)کے سی سی اے زون چار کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ‘‘ رائز نگ اسٹا ٹرافی 2019‘‘ کا فائنل ملیر جیمخانہ اور فیصل جیمخانہ کے مابین پاک اسٹار کرکٹ گراونڈ ملیر پر کھیلا گیا جس میں ملیر جیمخانہ نے فیصل جیمخانہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق ممبر گورنر بورڈ، پی سی بی اورسابق صدر کے سی سی اے تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر توصیف صدیقی اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور زون چار کے عہدیداران کو ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون پر خراج تحسین پیش کیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملیر جیمخانہ کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کراچی کی کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہئے تاکہ ہم ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ملک کو نامور کھلاڑی دے سکیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ توصیف بھائی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے میں انہیں اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ آرگنائزر اس شہر کے پاس ہے ہمیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھانا چاہئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد توصیف صدیقی نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کراچی کرکٹ کے فروغ میں اعجاز فاروقی کا اہم کردار ہے جس انداز سے انہوں نے اس کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت کی ہے اُس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ رائزنگ اسٹار ٹرافی 2019 کو اسپانسر کرنے پر میں اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتظار احمد صدر کے سی سی اے زون چار نے کہا کہ ہم اعجاز فاروقی کو پاک اسٹار گراونڈ پر خوش آمدید کہتے ہیں اور کرکٹ کے فروغ میں اُن کی خدمات کو سرہاتے ہیں ہم بہت جلد اے ڈویژن اور بی ڈویژن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں اس موقع پرزون 4کے صدرانتظار احمد، سیکریٹری، سید مسرت رضا، خازن عتیق صدیقی، جمیل احمد، ایس ایم عاصم، ظفر احمد، اعظم خان، ریحان صدیقی، سیدمشکورحسین، ایس ایم اسحق، جاوید خان، امجد علی، شاہ شفیع الدین، شاہد علی خان، یامین راجپوت، عارف وحید، ڈاکٹر عارف حفیظ، وسیم علوی، شہزاد عالم، سعید جبار، رفیق احمد، فریدالدین، قمبر علی، شمیم انصاری، نوشاد احمد، اسمٰعیل پنہور، مرتضیٰ حسین، فصیح اﷲ، نوید ضمیر، شعور احمدودیگر بھی موجودتھے۔قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میں فیصل جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 233رنز بنائے۔مسعود حفیظ62رنز میں 8چوکے لگا کر اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔ فیاض حسین نے 47رنز میں 5چوکے ، عرفان علی 29رنز اور عبداﷲغوری 25رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ صہیب شکیل 24، شاہ زیب احمد 22رنز بناسکے۔ اعظم حسین نے 34رنز پر 3عماد عالم نے 53رنز کے عوض 2وکٹیں اڑائیں۔ملیر جیم خانہ نے جوابی اننگز میں 37.2اوورز میں 7وکٹوں پر 235رنز بنا کر مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا۔ دانیال احسن نے 92رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جو 11چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل تھی۔ خرم منظور کے 45رنز میں 6چوکے اور ایک چھکا ، حارث علی خان کے 43رنز میں 5چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔ فرحان بھٹی نے 45رنز کے عوض 2کھلاڑیوںکو چلتا کیا۔ ایمپائر زامتیاز اقبال اور عزیزالرحمن جبکہ آفیشل اسکورر سید تیمور عالم تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی نے ایک رنگا رنگ تقریب میں فاتح ٹیم ملیر جیم خانہ کے کپتان اعظم حسین کو فاتح ٹرافی اور فیصل جیم خانہ کے کپتان عرفان علی کو رنر ٹرافی ،مین آف دی میچ فائنل دانیال احسن کو3ہزار، بایو ریکس مین آف دی میچ سیمی فائنلز دانیال احسن اور فرحان بھٹی کو 2,2ہزار روپے کیش ایوارڈدئے گئے جبکہ بہترین بیٹسمین عماد عالم، بہترین بولر عارض کمال/کہف پٹیل، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ عارض کمال قرار دیے گئے۔ رائزنگ اسٹار کے نائب صدر کامران صدیقی نے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی کو شیلڈ پیش کی جبکہ انتظار احمد، سید مسرت رضا، ایس ایم عاصم، فصیح اﷲ، امجد علی،شاہد نواب ،ایمپائرز امتیازاقبال اور عزیز الرحمن میں تحائف تقسیم کئے

تعارف: newseditor