عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں بھارت کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

برمنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔برمنگھم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم بھی 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔بنگلہ دیش میں مہدی حسن اور محمود اللہ کی جگہ رابیل حسین اور شبیر رحمٰن کو شامل کیا گیا جبکہ بھارتی ٹیم نے کلدیپ یادیو اور کیدار جادھو کو آرام کا موقع دیا اور ان کی جگہ بھونیشور کمار اور دنیش کارتھک کو ٹیم میں شامل کیا۔بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ مارو یا مرجاؤ کی صورتحال اختیار کر چکا ہے جہاں اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کے خلاف جیت درکار ہے۔

تعارف: newseditor