ریجنل کرکٹ ہیڈ کوچزاوراسسٹنٹ منیجرپی سی بی کی برطرفیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)راولپنڈی کے ریجنل کرکٹ ہیڈ کوچزاوراسسٹنٹ منیجرپی سی بی کی جانب سے اپنی برطر فیوں کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ریجنل ہیڈ کوچ راولپنڈی صبیح اظہراور ریجنل ہیڈ کوچ اسلام آباد تیمور اعظم نےاپنےوکیل شعیب رزاق کےذریعے دائر درخواست میں وفاق، بین الصوبائی رابطہ، پی سی بی اورجنرل منیجر ایچ آرکوفریق بناتےہوئے موقف اختیارکیاکہ 21 جون کو صبیح اظہراور تیمور اعظم کو پی سی بی نے برطرف کیاجبکہ دونوں 2007 سے ملازمت پر ہیں،استدعاہےکہ برطرفی کو غیرقانونی دے کر بحال کیا جائےاور2007 سے سروسز ریگولرائزڈ کرنے کا حکم دیا جائےجبکہ اسسٹنٹ منیجر پی سی بی خرم شہزاد اعوان نےبھی اپنی برطرفی کو چیلنج کرتےہوئے بحالی کی استدعاکی ہے۔

تعارف: newseditor