بنگلہ دیش کیخلاف اہم میچ،محمد حفیظ کیا ذمہ داری نبھانے والے ہیں؟

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں بنگلا دیش کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، انہوں نے ایک بینڈیج کے ساتھ بولنگ کی۔تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیم پاکستان نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ سیشن کیا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ملحقہ نرسری گراؤنڈ میں کرکٹرز نے 2 گھنٹے بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔بنگلا دیش کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں پر سوچ بچار کیا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے قومی ٹیم نے سخت ٹریننگ کی جس میں محمد حفیظ نے نئی گیند کے ساتھ بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی جس کے باعث امکان ہے کہ فخر زمان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے اور امام الحق کے ساتھ محمد حفیظ اوپن کریں گے۔تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو بھی پلئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، بولنگ کے شعبے میں تبدیلی میچ کی اہمیت اور پاکستان کی پوزیشن مزید واضح ہونے پر کیا جائے گا، بولنگ کے شعبے میں تبدیلی ہوئی تو امکان ہے کہ وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو کھلایا جائے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم آخری گروپ میچ جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

تعارف: newseditor