THE END

لارڈز(سپورٹس لنک رپورٹ)آل رائونڈر شعیب ملک کا ون ڈے کیرئیر ختم ہوگیا،انہیں ورلڈ کپ 2019ء میں الوداعی میچ نہیں مل سکا۔شعیب ملک نے اپنے ایک روزہ کیرئیرکا آخری میچ رواں ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا،جس میں وہ صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔انہوں نے ورلڈ کپ 2019ء میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف انتہائی اہم میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی اور بالترتیب 8،صفر اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک کو ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم کے آخری میچ میں فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔37سالہ آل رائونڈر پہلے ہی ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔وہ اپنے آخری ورلڈ کپ کی آخری اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے انہیں ہردیک پانڈیا نے صفر پر بولڈ کیا تھا۔پاکستانی آل رائونڈر نے 287ایک روزہ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی اور 7ہزار 534رنز بنائے اور 158وکٹیں اپنے نام کیں۔14اکتوبر1999ء کو ایک روزہ کیرئیر کا آغاز کرنے والے شعیب ملک نے 20 سالہ کیرئیر میں 9سنچریاں اور 44نصف سنچریاں اسکور کیں۔ان کے ایک روزہ کیرئیر کا بہترین انفرادی اسکور 143رنز ہے، جو انہوں نے بھارت کے خلاف 2004ء میں کولمبو میں بنایا تھا۔ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو مستقبل میں پاکستانی ٹی 20ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔



تعارف: newseditor