راولپنڈی ریجن کرکٹ کلبوں کا اجلاس‘صبیح اظہر کی برطرفی کی مذمت

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) راولپنڈی ریجن کرکٹ کے 50کلبوں کا ایک غیر معمولی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے پی سی بی کی طرف سے راولپنڈی ریجن کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی برطرفی کے فیصلے کی مذمت کی گئی اور پی سی بی سے مطالبہ کیا گیا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اجلاس میں کلبوں کے نمائندوں نے کہا کہ صبیح اظہر نے راولپنڈی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہت خدمات دی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کو بہت سے سٹار ز مہیا کیے جن میں سہیل تنویر، شاداب خان، شعیب اختر، عمر امین ، محمد نواز، محمد عامر، محمد وسیم وغیر ہ شامل ہیں اجلاس میں صدیق اکبر، ظاہر شاہ ، کائونٹی ، الیون سٹارز، یونائیٹڈ، پنڈی ٹائیگرز، پنڈی کلب، ملک جمخانہ، کیوی بوائز، سٹی کلب،ڈیسنٹ، راول کنگ، مغل کلب، خان ریاض، گرین لینڈ، ڈھوک چوہدریاں، فرینڈز، عمران، حیدر لائنز، باسط جمخانہ، صدر جمخانہ، کینٹ، دھمیال فرینڈز، علم، الفتح واہ، راجہ الیون، گل، وارث، سیٹلائٹ ، ڈائمنڈ، فیصل، سٹار گوجر خان، ینگ سٹار، گرین سٹار، باجوہ، انصاری جمخانہ، سپی پی سی ، چوہدری سپورٹس، حیدری، رینبو، انیق، فالکن، دی کرکٹرز واہ اور پنڈی جمخانہ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی کے فیصلے کیخلاف ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے ٹورنامنٹ کے میچوں میں ٹیمیں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلیں گی اور اپنا خاموش احتجاج ریکارڈ کرائیں گی اس کے علاوہ صبیح اظہر کی خدمات پر سیمینارز منعقد کیے جائیں گے اور شہر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی کلبوں نے مشترکہ طور پر پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی کرکٹ کو عروج پر لے جانے اور صبیح اظہر کی انتھک محنت کے صلہ میں ان کو باوقار طور پر اپنے عہدے پر بحال کیا جائے اور راولپنڈ ی کی کرکٹ کو سیاست سے پاک کرکے پیشہ وارانہ طور پر چلایا جائے ۔

تعارف: newseditor