دیگر سپورٹسفٹ بال

خواتین عالمی فٹبال کپ، سوئیڈن نے انگلینڈ کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

لیون (سپورٹس لنک رپورٹ )سوئیڈن نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2-1 کی شکست دیکر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی-ٹورنامنٹ کے فائنل میں اتوار کو دفاعی چیمپئن امریکا اور ہالینڈ کے درمیان فرانس کے لیون اولمپک اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا-ہفتے کو انگلینڈ اور سوئیڈن کے درمیان فرانس کے اسٹیڈے ڈی نیس میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا-سوئیڈن اس میچ میں خطرناک موڈ میں نظر آرہی تھی، 11ویں منٹ میں اسلانی نے عمدہ پاس پر خوبصورت گول کرکے سوئیڈن کو ایک صفر کی برتری دلائی-22 ویں منٹ میں جیکبسن نے سوئیڈن کی برتری کو ڈبل کیا-31 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے فران کربائی نے گول کرکے اسکور 2-1 کیا-پہلے ہاف کے اختتام پر یہی اسکور رہا-دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں- انگلینڈ کی کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوششں کی جسے سوئیڈن کی گول کیپر نے ناکام بنایا-

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!