عالمی کپ کرکٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل منگل کو مانچسٹر میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلاجائے گاجبکہ دوسراسیمی فائنل جمعرات کو برمنگھم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلاجائے گا ۔دونوں میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی اور چوتھی ٹیم سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ دوسرا سیمی فائنل دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس وقت بھارت 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس کا سیمی فائنل میں ٹاکرا چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے 9 جولائی کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرانڈ میں ہوگا، میچ میں بارش کی صورت میں 10 جولائی کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹس گرانڈ میں ہوگا اور بارش یا کسی اور وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں اگلے روز میچ ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor