ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کوچ سٹیوروہڈز سے راہیں جدا کر لیں

ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کوچ سٹیو روہڈز سے راہیں جدا کر لیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم میگا ٹورنامنٹ میں آٹھویں نمبر پر رہی تھی۔بی سی بی نے گزشتہ برس جون میں سٹیو روہڈز کو دو برس کیلئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا اور معاہدے کے تحت انہوں نے آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ تک ٹیم کی کوچنگ کرنی تھی لیکن ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے دونوں نے باہمی رضامندی سے قبل از وقت معاہدہ ختم کرنے پر اتفاق کیا۔بورڈ نے ابھی تک رواں ماہ کے آخر میں دورہ سری لنکا کیلئے نئے کوچ کا فیصلہ نہیں کیا، بنگلہ دیشی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

تعارف: newseditor