یوبی ایل انٹر اکیڈمی کرکٹ‘ یونس خان بلیو کی 6وکٹوں سے کامیابی

کراچی (ریاض احمد) یوبی ایل انٹر اکیڈمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونس خان بلیونے سعید انور وائٹ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس (بی) پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سعید انو روائٹ نے 15.2اوورز کا سامنا کرکے تمام وکٹوں پر 75رنز اسکور کئے۔ سمیر احمد نے 15رنز میں 2چوکے لگائے۔ محمد اسفند اور بلال فرید نے 18,18رنز اسکور کئے۔ نعمان علی نے 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ محمد حمزہ اور سلمان خان کو 2,2وکٹ ملے۔یونس خان بلیو نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 6وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ثاقب حسین نے 25رنز کی عمدہ اننگز میں 4چوکے اور ایک چھکا لگایا۔حذیفہ محی الدین نے 21رنز میں 3چوکے لگائے۔ عاصم عبدالحئی کے 13رنز میں 2چوکے شامل تھے۔ محمد اسفند نے 13رنز پر 2وکٹ حاصل کئے۔ فاتح ٹیم کے نعمان علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایمپائرز آل حیدر اورصابر حسین جبکہ آفیشل اسکورر محمدم منہاج تھے۔

تعارف: newseditor