اسنوکر کھیل میں بھی پاکستان عالمی شہرت کا حامل ہے۔بہترین نتائج کے لیئے مزید توجہ درکار ہے پرویز احمد شیخ

کوٹری(سپورٹس لنک رپورٹ) اسنوکر کھیل میں بھی پاکستان عالمی شہرت کا حامل ہے۔ اگر سرکاری سرپرستی ہو تو محمد یوسف جیسے مزید عالمی چیمپیئن پیدا ہونگے”۔ ان خیالات کا اظہار علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و معروف اسپورٹس آرگنائزر پرویز احمد شیخ نے "کے کنگ” اسنوکر کلب کوٹری کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے نوزائیدہ کلب کے انچارج دل شیر بھٹی اور انکی انتظامی کمیٹی کو اسنوکر کلب کا آغاز کرنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمی کے مواقع فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر انہوں نے شاٹ لگا کر کلب کا باقائدہ افتتاح کیا۔ اعزازی مہمان ہیومن رائٹس و دیگر سماجی تنظیموں کے رہنمائوں راجہ سکندر علی ایڈوکیٹ،محمد یوسف باریچو،غلام سرور، جامشورو بیس بال، سافٹ بال، والی بال، فینسنگ، آسٹریلین فٹبال اور ٹگ آف وار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران انجینیئر شاہد کاظمی،ظہیرالدین، زاکر خشک، کامران شاہ، سعادت علی، بابر سموں، شاہدل بگھیو اور کلب کے اسنوکر کھلاڑی اس موقع پر موجود تھے قبل ازیں مہمان خصوصی پرویز احمد شیخ کی آمد پر انہیں کلب انچارج دلشیر بھٹی نے خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

بعد ازاں سینیئر کھلاڑیوں فراز ناریجو اور نبیل علی کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں فراز ناریجو نے 3-1 فریم سے کامیابی حاصل کرکے مہمانوں اور شائقین سے داد حاصل کی۔

تعارف: newseditor