وقار یونس وائٹ کے ہاتھوں یونس خان بلیوز کو 105رنز کی واضح شکست

کراچی (ریاض احمد) یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ (بی) پر جاری یو بی الیل انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں وقار یونس اکیڈمی وائٹ نے یونس خان کرکٹ اکیڈمی بلیوز کو 105رنز کی واضح شکست سے دوچار کردیا۔عبداﷲ فضل کی فتح گر نصف سنچری اورعلی حسن کی 18رنز کے عوض 5شکار۔ناکام سائیڈ کی مایوس کن بیٹنگ ۔ علی حسن ہی 17رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں آسکے۔ وقار یونس اکیڈمی وائٹ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 19.4اوورز میں 180رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ عبداﷲفضل نے 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53رنزاسکور کئے۔ ساجد حبیب نے 3چوکے اورایک چھکا لگا کر 34رنز بنائے ۔محمد عامر کے 20رنز میں 3چوکے اورایک چھکا لگایا۔ علی حسن نے 17رنز بنائے۔ محمد حمزہ سینئر اورخالد حسن نے 3,3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ محمد حمزہ جونئر اور عبدالصمد نے 2,2کھلاڑیوںکو چلتا کیا۔ یونس خان بلیوز کی ٹیم 15.2اوورز میں 75رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد حمزہ سینئر نے 2چوکے لگا کر 17رنز اور محمد حمزہ جونیئر نے 2چوکوں کی مدد سے 9رنز اسکور کئے۔ علی حسن نے 18رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ واحد علی نے 17رنز پر 3اور ساجد حبیب نے 10رنز پر 2کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا۔ ایمپائرز سلیم بدر اور کالم خان جبکہ سید تیمور عالم آفیشل اسکورر تھے۔

تعارف: newseditor