اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کھیلوں کی دنیا کا بڑا نام بریگیڈئر ر عبد الحمید حمیدی انتقال کر گئے ہاکی لیجنڈ اولمپئین عبد الحمید حمیدی پھپیھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے دو روز سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد 92برس کی عمر میں انتقال کرگئے
بریگیڈئر ر عبد الحمید حمیدی روم اولمپکس 1960کی فاتح ہاکی ٹیم کے کپتان رہے بریگیڈئیر حمیدی نے چار اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی عبدالحمید حمیدی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے پربھی بریگیڈئیر ر حمیدی نے خدمات سر انجام دی
بریگیڈئیر ر عبد الحمید حمیدی کی نماز جنازہ جمعہ کو بنوں میں ادا کی جائے گی بریگیڈئیر ر حمیدی اولمپئین رشید جونیئر کے بڑئے بھائی تھے