آسڑیلوی بائولر سٹارک نے تاریخ رقم کر ڈالی

برمنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی اور وہ کسی ایک ورلڈ کپ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز نے جونی بیئراسٹو کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔مچل اسٹارک نے بیئراسٹو کو آؤٹ کرکے ورلڈ 2019 میں اپنی وکٹوں کی تعداد 27 کر لی اور اس طرح کسی ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق عظیم آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کے پاس تھا جنہوں نے 2007 ورلڈ کپ میں 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 71 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی میک گرا کے پاس ہی ہے لیکن مچل اسٹارک یہاں بھی اپنی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سب سے ممتاز نظر آتے ہیں۔اسٹارک اب تک ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 18 میچز میں 14.81 کی شاندار اوسط سے 49 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ ان کی نسبت میک گرا نے میک گرا نے 39میچ کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔یاد رہے کہ مچل اسٹارک نے 2015 ورلڈ کپ میں بھی 22 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔اسٹارک نے اب تک صرف دو ورلڈ کپ 2015 اور 2019 میں شرکت کی ہے لیکن انہیں ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے ہر میچ میں وکٹ حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔

تعارف: newseditor