عامر خان اور آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کا مقابلہ آج شام کنگ عبداللہ اسٹیڈیم جدہ میں ہوگا

جدہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ چیمپئن باکسر عامر خان اور آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کا مقابلہ آج شام کنگ عبداللہ اسٹیڈیم جدہ میں ہوگا۔ باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ میں جیت کے لیے پرعزم ہوں۔باکسنگ چیمپئن عامر خان پہلی بار باکسنگ ’فائٹ نائٹ‘ میں سعودی عوام کے سامنے ہوں گے، فائٹ سے ایک روز پہلے دونوں باکسر آمنے سامنے آئے۔ اس موقع پر برطانیہ، لاگوس، فلپائن، ہسپانیہ اور آسٹریلیا سے آنے والے کھلاڑی بھی موجود تھے۔عامر خان اور دیگر باکسرز کی فائٹ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کے علاوہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات بھی موجود ہوں گی ۔فائٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ اور خلیجی فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری بھی مقابلہ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچیں گے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ میں سعودی عرب میں باکسنگ چیمپئن مقابلے کے بعد پاکستان میں بھی باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروں گا، جہاں دنیا بھر سے چیمپئن باکسر حصہ لیں گے۔

تعارف: newseditor