عبدالرئوف خان
کیا پاکستان کرکٹ بورڈ چلانے والے بالکل پاگل ہو چکے ہیں؟کیا ڈرامہ لگا رکھا ہے آئے روز اووریٹڈ کھلاڑیوں کو بیٹھا کر پریس کانفرنس کرواتے پھر رہے ہیں۔شرم وحیا نام کی کوئی چیز ان کے نزدیک سے بھی نہیں گزری۔
چھوڑیں ورلڈکپ کو کہ آپ باہر ہوگئے۔
افغانستان کے دونوں میچز بھی سائیڈ پر رکھ دیں ایک میں بدترین شکست جبکہ دوسرا بمشکل آخری اوور میں جیت سکے ورنہ افغانستان ہی جیت کا حقدار تھا۔
ویسٹ انڈیز کا میچ جس بیغیرتی سے ہارے اسکی مثال ملنا ہی مشکل ہے ۔سو رنز پر ساری ٹیم آوٹ اور دس اوور میں میچ جتوا دیا اسکو بھی چھوڑیں۔
ہندوستان سے تاریخ کی بدترین شکست کو بھی سائیڈ پر رکھیں۔
آسڑیلیا سے شکست کو بھی رہنے دیں کیونکہ چلو کسی ایک ٹورنامنٹ میں کمبی نیشن نہیں بنتا اور ٹیمُ پرفارم نہیں کر سکتی۔
اب ورلڈکپ سے پہلے ٹیم پرفارمنس پر بات کر لیتے ہیں۔
۱-انگلینڈ سے سیریز میں بری طرح شکست۔
2-آسڑیلیا سے یو اے ای میں پانچ میچوں سے شکست کھا کر وائٹ واش۔
3-جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست اور ون ڈے میں بھی بدترین شکست۔
4-نیوزی لینڈ سے ون ڈے میں وائٹ واش اور ا ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست ۔
کون سی اور کہاں کی پرفارمنس ہے جس پر ان کھلاڑیوں سے پریس کانفرنس کرواتے پھر رہے ہو۔کوئی خدا کا خوف کھاؤ اور شرم وحیا غیرت کا دامن پکڑو۔اپنی گندی ذہنیت اور گندی سیاست سے باہر نکلو۔عوام کو دنیا بھر میں ذلیل و خوار کرواتے پھرتے ہو اب تو افغانی بھی بات نہیں کرنے دیتے انڈین کی تو بات ہی چھوڑو۔اور تم لوگ ان سے پریس کانفرنس ایسے کروا رہے ہو جیسے کوئی بہت بڑا معرکہ سرانجام دے کر آئے ہوں۔