عامر خان چھا گئے۔۔۔

جدہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈیب کے خلاف ’ویلٹر ویٹ‘ ٹائٹل فائٹ جیت لی۔فائٹ کے پہلے راؤنڈ کا آغاز باکسر عامر خان اور اور بلی ڈیب کے ایک دوسرے پر جارحانہ حملوں سے ہوا اور شروع سے ہی باکسر عامر آسٹریلوی حریف پر حاوی دکھائے دیے۔دوسرا راؤنڈ شروع ہوا تو بلی ڈیب نے عامر خان پر چند حملے کیے اور ایک زور کا مکا بھی مارنے کی کوشش کی لیکن عامر نے الٹے ہاتھ سے ایسا وار کیا کہ آسٹریلوی حریف لڑکھڑا کر گرگئے۔بلی ڈیب پھر کھڑے ہوئے لیکن ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کے سبب ان کی پوزیشن کمزور ہوتی گئی۔تیسرے راؤنڈ میں عامر خان نے قدموں کا بہترین استعمال کیا اور مکوں کی بارش جاری رکھی جس سے بلی ڈیب دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور رہے۔چوتھے راؤنڈ میں عامرخان نے جب آسٹریلوی باکسر پر مکوں کی بارش کی اور گرنے پر مجبور کردیا تو بلی ڈیب کی ٹیم نے اپنے باکسر کو بچانے کے لیے تولیہ رنگ میں پھیک دیا جس پر فائٹ اختتام ہوئی اور عامر خان کو فاتح قرار دیا گیا۔

دلچسپ فائٹ دیکھنے کے لیے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔عامر خان ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سے گلے ملے اور مبارکباد وصول کی

عامر خان نے تحفے میں انہیں اپنے گلوز بھی پیش کیے۔واضح رہے کہ باکسر عامر خان کی فائٹ بھارتی باکسر ویرت گویت سے ہونا تھی مگر فائٹ سے چند روز قبل بھارتی باکسر کار حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے جس کے باعث انہوں نے فائٹ سے انکار کردیا تھا۔باکسر عامر خان نے اپنی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جدہ میں باکسنگ کا بہت مزہ آیا اور امید کرتے ہیں کہ وہ یہاں جلد آئیں گے۔

تعارف: newseditor