فرنٹیئر کالج برائے طالبات میں سپورٹس کوٹے پر داخلے کیلئے طالبات کے ٹرائلز 22اور23جولائی کو لئے جائینگے،رحم بی بی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)فرنٹیئر کالج برائے طالبات میں سپورٹس کوٹے پر داخلے کیلئے طالبات کے ٹرائلز 22اور23جولائی کو لئے جائینگے ۔اس حوالے سے فرنٹیئر کالج برائے طالبات کی ڈائریکٹرسپورٹس رحم بی بی اور اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن گل صنوبر اخلاص کا کاکہناہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی فرنٹیئر کالج پشاورمیں باصلاحیت طالبات کو کالج میں داخلہ دیکر انہیں تعلیم اور کھیلوں کے شعبے میں آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کئے جائینگے جس سے یقیناًتعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبے میں فرنٹیئر کالج اپنامنفردمقام برقراررکھنے میں کامیاب ہونگے۔انہوں نے فرنٹئیر کالج برائے طالبات میں سپورٹس کوٹے پر داخلہ لینے کے خواہشمند طالبات کو ٹرائلز کے دوران دو عددتصاویر،فارم ب،قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور دیگر تعلیمی اسناد ضرور ساتھ لانے کی ہدایت کردی ہے ۔

تعارف: newseditor