لارڈز(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی ورلڈ کپ2019ء کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے میزبان انگلینڈ کو 242رنز کا ہدف دے دیا۔فائنل میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے اپنی سیمی فائنل کی الیون کو برقرار رکھا،انگلش ٹیم 1992ء کے بعد پہلی بار فائنل کھیل رہی ہے جب کہ نیوزی لینڈ 2015ء میں گزشتہ ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیل چکی ہے۔لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ پر 241 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ہینری نکولس55، ٹام لیتھم47 اور کین ولیمسن 30رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل19،روس ٹیلر15،جمی نیشم19، گرانڈ ہوم16 اور ہینری 4رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس اور لائم پلنکٹ نے 3،3 جبکہ جوفرا آرچر اور مارک وڈ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔