پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)یبر پختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، سید عاقل شاہ اور کاشف انور آئندہ چار سال کیلئے صدر وسیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ،اسی طرح کابینہ میں متفقہ طور پر عہدیداروں کا قیام عمل میں لایاگیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز آرینہ ہال، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کے زیر صدارت جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا،جسمیں آرچری فیڈریشن کے نمائندہ وصال محمد خان، صوبائی اولمپک کے خالد وقار کے علاوہ پشاور، مردان، سوات، دیر، بنوں، صوابی، اور بونیر سمیت خیبر پختونخواہ کے مرجڈ اضلاع خیبر، ساؤتھ وزیرستان اور اورگزئ سے بھی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبے میں آرچری کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کابینہ کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیدیا، اور اسکے ساتھ ہی مختلف اضلاع میں آرچری سے متعلق مختلف امور سے بحث کی گئی ہے ۔اس موقع متفقہ طور پر آئندہ چار سال کیلئے کابینہ تشکیل دیدی گئی،جسکے مطابق صدر سید عاقل شاہ ،سینئر نائب صدر وصال محمد خان ،نائب صدور شیر بہادر خان اور منظور آفریدی شامل ہیں، جبکہ سیکرٹری جنرل کاشف انور ، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز میں سرفراز، عرفان محسود، مس عظمیٰ اور مس ماریہ ہیں اور فنانس سیکرٹری عمران خان جبکہ ایگزیکٹیوکمیٹی میں قاضی اسد لطیف، شمس العارفین، وسیم اکرم اور مس زرتاشیہ شامل ہیں۔