قومی کرکٹر فخر زمان کی خدمات کس انگلش کائونٹی نے حاصل کرلیں

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش کلب گلیمورگن نے رواں برس شیڈول وائٹا لیٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی اوپنر فخر زمان کی خدمات حاصل کر لیں۔ انہیں آسٹریلوی بلے باز شان مارش کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، مارش ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ معاہدے کے تحت فخر زمان ٹورنامنٹ کے وسط تک کلب کی نمائندگی کریں گے۔ انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ میں فخر زمان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ 8 میچز میں 186 رنز بنا سکے لیکن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ متاثرکن ریکارڈ رکھتے ہیں۔ گلیمورگن ڈائریکٹر آف کرکٹ مارک نے اپنے بیان میں کہا کہ فخر زمان باصلاحیت اور بہترین کرکٹر ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے کلب کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تعارف: newseditor