پاکستان نے چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنلز میں قدم جمالئے

کولمبو( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نے دوسرے لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو 17-0 رنز سے شکست دی. ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی پاکستان ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد، پاکستان و سریلنکا نے چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنلز میں قدم جمالیئے۔سریلنکا جاپان فرینڈشپ گرائونڈ ہوماگاما کولمبو میں جاری ٹورنامینٹ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنے دوسرے لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو 17-0 رنز سے شکست دی۔پاکستان نے پہلی اننگ میں ہی 8 رنز کی برتری حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔

پاکستان کی جانب سے عبیداللہ، محمد عبداللہ، محمد امین، ارسلان، اسد، صادق آفریدی،فضل نے 2-2 جبکہ محمد رفیع، سمیر زوار اور عمیر نے1-1 رن بنایا۔۔میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق کولمبو میں ٹیم کے ہمراہ موجود صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال و ممبر ایٹ لارج بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سید فخر علی شاہ نے سیمی فائنلز میں رسائی پر پاکستان ٹیم کے کپتان حافظ عثمان، ٹیم آفیشلز محمد محسن خان، پرویز احمد شیخ، مصدق حنیف، سید بابر شیرازی، باسط مرتضیٰ، شا ہ محمد، سمیع اللہ و دیگر آفیشلز ممبران سید فخر امیر کاظمی، محمد حمزہ بلوچ، شاہدآفتاب،محمد کاشف شیخ، عمران خان اور ظہیرمگسی اور اہلیان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ وہ ملک و قوم کا سر فخر سے مزید بلند کرنے اور سریلنکا میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو سب سے بلند لہرانے کے لیئے سیمی فائنل اور پھر فائنل میں کامیابی حاصل کرکے کپ جیتیں گے۔

کھیلے گئے دوسرے میچز میں سریلنکا نے نیپال کو 18-0 سے ہرادیا۔ امکان ہے کہ سیمی فائنلز میں پاکستان کا مقابلہ انڈیا سے سریلنکا کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔ تنگا،سجیوا، زبیروٹو،ترنگا، آشن، کہار، ابیش، وشواس اور نائید سپروائز کررہے ہیں جبکہ جیسی، کاسون اور پرییانکارا اسکوررز ہیں۔اس موقع پر سریلنکا بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر فاضل حسین اورسیکریٹری راجیت رتنائیکے، کووآرڈینیٹر منوج فرنینڈو، رابطہ آفیسر روماریو، سوبھاش اور سریلنکا، جاپان اور دنیا بھر سے آئے مہمانان گرامی، میڈیا کے نمائندے اور شائیقین کی کثیر تعداد موجود تھے۔

تعارف: newseditor