چیئرمین پی سی سی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کا انضمام الحق کو خراج تحسین

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے رول ماڈل انضمام الحق نے بطور کھلاڑی اور چیف سلیکٹر ملک کی خدمت کی۔احسان مانی نے کہا کہ قائدانہ صلاحیتوں اور کرکٹ کے وسیع تجربے سے نوازنے پر ہم انضمام کے مشکور ہیں۔ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ انضمام الحق نے اپنے کام سے پی سی بی میں ایک مثال قائم کر دی ہے۔وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی نئے چیف سلیکٹر کے لیے اشتہار دے گا، تعیناتی کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔

تعارف: newseditor