ایبٹ آباد( رپورٹ نواز گوھر)ایبٹ آباد میں جاری خصوصی آفراد کے 27ویں قومی کھیلوںکے مقابلے پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے ،مجموعی طور پر خیبرپختونخوا نے 342 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، پنجاب نے 155 پوائنٹس کے دوسری اور گلگت بلتستان 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسری نمبر پر رہی ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے
اس موقع پر سٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد بریگیڈیئر فیصل ، ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس کے پی سید ثقلین شاہ ، سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نعمت اﷲ ، اے ڈی سپورٹس حامد علی ، اے ڈی ذاکر اﷲ ، سید رسول شاہ ڈی ایس او ایبٹ آباد وسیم فضل سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے سپیشل کھلاڑیوں ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام تین روزہ مقابلوں میں میں 19 ایونٹس میں پانچ سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سٹیڈنگ کرکٹ ، وہیل چیئر کرکٹ ، وہیل چیئر بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، ایتھلیٹکس ، رسہ کشی ، ، بوری ریس ، ویل چیئر ریس ، باڈی بلڈنگ اور پاور لفٹنگ سمیت مختلف ایونٹس شامل تھے
رزلٹ کے مطابق مجموعی طور پر خیبرپختونخوا نے ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن ، پنجاب نے دوسری اور گلگت بلتستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی
سٹینڈ نگ کیٹگری کے کرکٹ میں خیبرپختونخوا نے ایس پی ایس لاہور کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، بیڈمنٹن لوئر ڈبلز میں اسلام آباد کے ذیشان اور بابر نے لاہور کے فیاض اور وسیم کو شکست دی ، بیڈمنٹن اپر ڈبلز میں وقار اور شاہنواز نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، پشاور کے عبداﷲ اورجاوید نے دوسری ، ٹیبل ٹینس وہیل چیئر کیٹگری میں پشاور کے الطاف الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
ذبیح اﷲ نے دوسری ، بیڈمنٹن وہیل چیئر کیٹگری میں پشاور کے احسان اﷲ نے پشاور ہی کے جاوید کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، ویمن پاور لیفٹنگ میں پشاور کی گلشن نے پہلی ، زینب نور نے دوسری پوزیشن حاصل کی
ویمن ٹیبل ٹینس وہیل چیئر کیٹگری میں پشاور کی زینب برکت نے پہلی ، روبینہ نے دوسری ، ٹیبل ٹینس سٹینڈنگ میں پشاور کے عبداﷲ جان نے پہلی ، سپورٹس بورڈ کے ابراہیم نے دوسری ، ٹیبل ٹینس سٹینڈنگ خواتین میں پشاور کی گلشن نے پہلی ، پشاور کی فضیلت نے دوسری
ویمن وہیل چیئر ریس میں پشاور کی زینب نور نے پہلی ، ایبٹ آباد کی جبین نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، پاور لیفٹنگ اوپن میں پشاور کے طارق حسین نے پہلی اور ذوالفقار نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔پاور لیفٹنگ جونیئر میں لاہور کے محمد مصطفیٰ نے پہلی اور پشاور کے بلال نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
ویمن وہیل چیئر کرکٹ میں ایبٹ آباد نے پشاور کو تین وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، وہیل چیئر کرکٹ میں ملتان ٹائیگرز نے ملتان ڈولفنز کو 7 رنز سے ہرایا ، شاٹ پٹ میں پشاور کے میاں جان نے پہلی ، ولید نے دوسری اور یاسر نے تیسری پوزیشن حاصل کی
۔ڈسکس وہیل چیئر میں پشاور کے احسان دانش نے پہلی ،دیر اپر کے بلال نے دوسری اور تحسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ رسہ کشی کے مقابلوں میں پشاور نے پہلی اور لاہور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔