حسین عباس کرکٹ‘ بلال فرینڈز کی سیمی فائنل میں نشست کنفرم

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) بلال فرینڈز نے پرنس امتیاز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست دے کر حسین عباس کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔ وطن دوست کے 48رنز اور بلال جاوید کی 4وکٹوں کا فتح میں کلیدی کرداررہا۔ کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام لانڈھی جیم خانہ کی سرسبز فیلڈ پر پرنس امتیاز سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 26.4اوورز میں 106رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمد داؤد31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایاز خان بابر 19رنز اورمحمد حسین اور محمد وقاص نے 17,17رنز کی باری کھیلی۔ بلال جاوید نے 33رنز کے عوض 4وکٹیں اپنے نام کیں۔ علی بٹ اور افروز حسن نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔جوابی بیٹنگ میں بلال فرینڈز نے اسامہ بٹ 24رنز کی وکٹ کھوکر مطلوبہ ہدف 9وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ وطن دوست 48اور احسان اﷲ 29رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ محمد سجاد نے حریف ٹیم کی واحد وکٹ 24رنزکے عوض حاصل کی۔ ایمپائرز اختر قریشی اور سیف اﷲ مگسی تھے۔

تعارف: newseditor