سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 6 کھیلوں کے انڈر16کھلاڑیوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کیلئے ٹرائلز آج ہونگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انڈر 16کھلاڑیوں کے لئے 6 مختلف کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ رواں ماہ مختلف شہروں میں شہروں میں لگائے جارہے ہیںجس کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج 3ستمبر کو لاہور میں ہوںگے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ٹرائلز کمیٹیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے اور کھلاڑیوں کے کھیل کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، اس سے پہلے بھی مختلف کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ لگائے گئے ہیں جس سے کھلاڑیوں کی نئی کھیپ سامنے آئی ہے، کیمپ میں ماہر کوچز کی تربیت سے کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کو مزید بہتر بنایا ہے، اب ستمبر کے وسط میں 6کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ لگائے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے، زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو ان کیمپس میں شرکت کرنا چاہئے۔
ٹرائلز کمیٹیوں کے کنویئنر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر کی نگرانی میں فٹ بال کے ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم ، والی بال، سنوکر کے جمنیزیم ہال، پاور لفٹنگ اور ریسلنگ کے کوچنگ سنٹر میں صبح ساڑھے گیارہ بجے ہونگے، اتھلٹیکس کے ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم میں دوپہر تین بجے ہوں گے۔

error: Content is protected !!