کارپوریٹ چیلنج کپ رائونڈ میچز،نووا میڈ، سینامیٹکس ٹیکنالوجی، آئبیکس ڈیجیٹل اور کنٹرولر جنرل اکائونٹس کی کامیابی

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)کارپوریٹ چیلنج کپ کے رائونڈ میچزمیں نووا میڈ، سینامیٹکس ٹیکنالوجی، آئبیکس ڈیجیٹل اور کنٹرولر جنرل اکائونٹس کی ٹیموںنے کامیابی حاصل کر لی۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئبیکس ڈیجیٹل نے ڈیسکون کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈیسکون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ آئبیکس ڈیجیٹل نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حمزہ فاروق کو شاندار کارکردگی پر میں آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسی میدان پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں نووا میڈ نے ڈی پی ایس کو 39 رنز سے شکست دی۔ نووا میڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ جواب میں ڈی پی ایس کی ٹیم 134 رنز بناسکی۔ اویس علی تیز نصف سنچری بنا نے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

عامر کیبل کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ سی جی اے نے جاز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ جاز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ سی جی اے کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کے شہریار احمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اسی میدان پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں سینامیٹکس ٹیکنالوجی نے سٹوورٹ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ سٹورٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ سینامیٹکس ٹیکنالوجی نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سعد نجم کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

error: Content is protected !!