لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پروفیشنل فائٹ جیتنے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباددی ہے، پیر کے روز محمد وسیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کونرایڈوٹینا مور کو پہلے رائونڈ میں شکست دیکر کارنامہ سرانجام دیا ہے،باکسر محمد وسیم نے اپنی کامیابی مظلوم کشمیری بھائیوں کے نام کرکے کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے، پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے والے محمد وسیم ہمارے ہیرو ہیں،باکسر محمد وسیم نوجوان باکسرز کیلئے اعلیٰ مثال ہیں کہ محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب نے باکسنگ کو فروغ دینے کیلئے باکسنگ چیمپئن شپ منعقد کرائی تھی جس میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا، باکسنگ کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔