کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے 77شہروںمیں بیک وقت کھیلی جانے والی لیثررلیگزکے مقابلے اب سرسید یونیوسٹی میں بھی کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز لیثررلیگز کے ڈپٹی سی او اوزیب خان اور سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ سرسید یونیوسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیثررلیگز کے ساتھ ایم او یوکو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیثررلیگز پاکستان کے 77شہروںمیں فٹبال کھیل کو ترقی دینے کیلئے اقدامات کررہا ہے جبکہ گذشتہ سال پُرتگال میں سوکا ورلڈ کپ کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں پاکستان کی ٹیم کو بھی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا اورآئندہ ماہ دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے یونان روانہ ہورہی ہے ۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوںکو یورپ میں کھیلنے کا دوسری بار موقع مل رہا ہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری یونیورسٹی کے نوجوان کھلاڑی بھی اب لیثررلیگز کا ایونٹ کھیل کر تیسرے ورلڈ کپ میںاپنی یونیورسٹی کو جگہ دلانے کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔مبشر مختار نے مزید کہا کہ ہماری یونیورسٹی میں 6ہزار سے زائد طلباء وطالبات 12مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم ہیں۔
جہاں سے ٹرائیلز کے زریعہ 16ٹیموں کیلئے کھلاڑیوںکا انتخاب کیا جائے گا۔لیثررلیگز کے ڈپٹی سی او او نے بھی سرسید یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ لیثررلیگزکو کلب لیول کے بعدپہلی بار تعلیمی اداروں میںبھی متعارف کرایا جارہا ہے ۔سرسید یونیورسٹی میں بوائز مقابلوں کا آئندہ ماہ سے آغاز کیا جارہا ہے 16ٹیموں کو 8,8کے 2گروپ میں تقسیم کیا جائے گا اور ہفتہ وار میچز ہونگے۔ لیثررلیگز یونیورسٹی کے کھلاڑیوںکو تمام تر سہولیات فراہم کرے گا۔ بعدازاں جلد یہاں طالبات کیلئے بھی لیثررلیگز کے مقابلوں کا آغاز کرکے انہیں بھی مساوی موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ طالبات میں موجود میں ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے بعدازا ں ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انہیں قومی سطح پر بھی کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔اس موقع پر ایکٹنگ کنوینر سرسید یونیورسٹی قاضی نصر عباس ، ریجنل لیگز منیجر سید شہروز حسن رضوی و دیگر بھی موجود تھے۔