دورہ پاکستان، انگلش ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان

دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر فٹنس مسائل کا شکار ہیں، دورہ پاکستان کے لیے انگلش سکواڈ کا اعلان اس ہفتے کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جونی بیرسٹو اور بین سٹوکس کو آرام دیا جاسکتا ہے جبکہ ٹخنے کی انجری کا شکار لیام لیونگ سٹون کی بھی شرکت مشکوک ہے۔

 

دورہ پاکستان کے لیے فل سالٹ، ول سمیڈ، ول جیکس اور ایلکس ہیلز شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارک ووڈ اور کرس واکس کو بھی انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پاک انگلینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!