ابوظبی ٹی 10 سیزن 7 کا 28 نومبر سے آغاز ، شیڈول جاری

ابوظبی ٹی 10 سیزن 7 کا 28 نومبر سے آغاز ، شیڈول جاری

ابوظبی (6 نومبر 2023) کرکٹ کا تیز ترین ٹورنامنٹ ابوظبی ٹی 10 کے 7 سیزن کا آغاز 28 نومبر 2023 سے ہوگا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز ار گزشتہ سیزن کی رنر اپ نیو یارک اسٹرائیکرز کے خلاف کھیلا جائے گا۔

ان کے علاوہ ناردرن واریئرز، مورس ویل سمپ آرمی، دہلی بلز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریوز 12 روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

لیگ کے دوران تمام ٹیموں کو 3 دن آرام ملے گا ۔ راؤنڈ رابن مرحلے کی 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر میچ میں کھیلیں گی۔

دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2 میں مقابلہ کرے گی۔ سنسنی خیز فائنل 9 دسمبر 2023 بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔

 

 

error: Content is protected !!